ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شیو پال پر ملائم ہوئیں مایا، بولی گزارش کرنے پر دیکھیں گے

شیو پال پر ملائم ہوئیں مایا، بولی گزارش کرنے پر دیکھیں گے

Sat, 21 Jan 2017 21:47:49  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 21جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسمبلی انتخابات سے پہلے صوبے میں سیاست کے ہر روز نئے نئے رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔سماج وادی پارٹی (ایس پی)تختہ پلٹ کی لڑائی کے بعد اب بھی شہ سرخیوں میں رہتا ہے۔اس کے لیڈر جہاں پارٹی تبدیل کرنے میں لگے ہوئے ہیں، وہیں اس کڑی میں شیو پال یادو بھی ہفتہ کو بات چیت میں آ گئے۔دراصل بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے جب اپنی پریس کانفرنس میں اچانک سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق کابینہ وزیر امبیکا چودھری کو پارٹی میں شامل کرنے کا اعلان کیا تو میڈیا کی جانب سے سوال اٹھے کہ کیا وہ شیو پال یادو کے آنے پر انہیں بھی بی ایس پی بھی شامل کریں گی؟ اس پر مایاوتی نے کہا کہ اگر وہ گزارش کریں گے تو دیکھیں گے۔خاص بات ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مایاوتی نے ملائم اور اکھلیش یادو پر تو جم کر حملہ بولا، لیکن شیو پال یادو کے تئیں ان کا رویہ نرم رہا۔انہوں نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو نے بیٹے کی محبت میں اپنے بھائی شیو پال یادو کو ذلیل کیا ہے،اسے ایک نشست پر مرکوز کر دیا ہے،عوام انہیں اچھا سبق سکھائے گی۔مایاوتی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دونوں خیمے ایک دوسرے کو الیکشن میں شکست دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملائم نے اپنے بیٹے کی ناکامی اور گہرے دھبوں کو مٹانے کے لئے دکھاوے کے جنگ کی نوٹنکی کی۔اس پورے معاملے میں شیو پال یادو کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔
 


Share: